ہنگو(نمائندہ مانند) ہنگوکےعلاقے دوابہ شہر میں دہشت گردوں کےہاتھوں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ہنگو میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن طاہرایوب خان،ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان،ڈی پی او اورکزئی نثار احمد،تحصیل مئیر عامرغنی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر،علماء کرام،سیاسی وسماجی شخصیات،پولیس افسران سمیت ہرطبقہ فکر کےافراد نے شرکت کی۔پولیس اورسول انتظامیہ کےحکام نے پولیس کےچاک وچوبنددستے کےہمراہ شہداء کواخری سلامی پیش کی۔ ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن طاہرایوب خان اورڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان نے شہیداہلکاروں کےجسدخاکی پر پھولوں کےگلدستے رکھےاوربلنددرجات کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ نماز جنازہ کے بعد دونوں شہید جوانوں کوان کے ابائی علاقوں میں تدفین کیلئے روانہ کردیاگیا۔واضح رہے کہ اج 31جنوری2022کودوابہ بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نےٹریفک پولیس کے اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کےبعد وہ وہاں سے فرار ہوگئےتھے۔دہشت گردی کےاس واقعے میں دونوں پولیس جوان شہید ہوئے ۔دونوں کا تعلق ہنگو سے ہے ایک کا نام سپین زر ہے جودلن سے تعلق رکھتا ہے دوسرے کانام ائین حسین ہے جس کا تعلق گنجیانوکلے ہنگوسے ہے۔اس واقعے کےبعد ضلع ہنگو میں سیکیورٹی اقدامات سخت کردئیے گئے ہیں ۔دوسری طرف ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن طاہر ایوب خان نے میڈیا سے سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس اپنے تمام وسائل عوام کےجان ومال وابرو لےتحفظ کیلئے استعمال میں لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوابہ کے واقعے کےبارے میں اگر کسی قسم کے پولیس جوانوں کی طرف سے یا کسی اور طرف سے کوتاہی کا مظاہرہ کیاگیا ہوں تو اس پرایکشن لیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کوجلدسے جلدگرفتارکرکے انصاف کےکٹہرے میں کھڑا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کےورثاء کو تنہاچھوڑیں گے اورہرزاویے سے ان کی مدد کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے