اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ درجہ اول گھی، خوردنی تیل، دودھ، کسٹڈ، جیم اور صابن مہنگا کردیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ درجہ اول گھی کے پانچ کلو پیک کی قیمت 2032روپے مقرر کردی گئی۔ درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت412روپے فی لیٹر مقررکردی گئی جبکہ درجہ دوئم کوکنگ آئل کی قیمت 393روپے فی لیٹر مقررکی گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر 2021کے بعد اب کیا گیا۔