سوات (مانند  نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مینگورہ کی اندرونی اوررابطہ سڑکوں کی تعمیر تقریباً مکمل کرلی گئی ہے، اب مینگورہ میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے، سوات ٹریفک وارڈنز ٹریفک کو منظم اور رواں دواں رکھنے میں بھرپور فرض شناسی کے تحت خدمات فراہم کررہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر مینگورہ شہر کے ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لئے ماسٹر پلان لے کر آرہے ہیں، ماسٹر پلان بننے سے ٹریفک مینیجمینٹ بہتر ہوجائے گی اور ٹریفک کی روانی میں پیچیدگیوں کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات وارڈن پولیس کے ڈی ایس پی زیراب گل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سوات وارڈن پولیس نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو ٹریفک مینیجمینٹ اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور ٹریفک کے امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مینگورہ کے مسائل اورضروریات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں، بنیادی سہولیات کی فراہمی سے کے کر شہر کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے کے لئے مینگورہ ماسٹر پلان پر بھی کام ہو رہا ہے، پشاور اور ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ مینگورہ کے لئے ٹریفک ماسٹر پلان مسائل ں کے حل اور بہتر امدورفت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شہر کے اندر ٹریفک کو کم سے کم رکھنے اور غیر ضروری ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کے لئے مینگورہ کے پہلے فلائی اوور پر کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے