بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) مفت پودے تقسیم، شجرکاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے کرکے زمینداروں / مقامی افراد میں پودے تقسیم کئے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او اورنگزیب خان، ڈی ایف او بٹگرام، بلاک افسر اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور ڈی ایف او بٹگرام نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی شجرکاری مہم  پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے.آج تحصیل بٹگرام  میں بھی محکمہ جنگلات کی جانب سے ہزاروں کے تعداد میں مفت پودے تقسیم کیے  گے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات بڑھنے سے آب ہوا بھی بہتر ہوگی یہ موسم پودے لگانے کا مناسب وقت ہے کیونکہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کم ہوجاتی ہے اور اس کے منفی اثرات کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے جس سے بارشوں کا سسٹم بھی بہتر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بھی بچاؤ کا ذریعہ ہے جس کے لیے محکمہ جنگلات بٹگرام کی جانب سے ضلع بٹگرام کو سرسبز بنانے کے لیے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ عوام کی زندگی درختوں سے جڑی ہوئی ہے اور پودے لگانے کے بعد ان کی افزائش اور حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے