سوات (مانند نیوز ڈیسک) کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کا ہرقسم ٹیکسوں کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس،ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے طرف سے کوئی بھی ہوٹل ٹیکس ادا نہیں کریگا، کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر رحمت الدین صدیقی، سینئر نائب صدر فقیرجان، ایسوسی ایشن کے کابینہ کے دیگرارکان جن میں حضرت جان، ملک نور خان، ملک حسن زیب خان، فارق کریم، ملک محمد زادہ اور ملک نواب شامل تھے۔ کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر رحمت الدین صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کالام ضلع سوات میں سیاحت کے حوالے سب سے بڑا مرکز ہے حال ہی میں محکمہ سیاحت خیبرپختون خوا نے ہوٹولوں کی درجہ بندی کی حساب سے سالانہ فی ہوٹل دو لاکھ،  ایک لاکھ پچاس ہزار، اور ایک لاکھ روپے تک ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل کرلی  ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس طرح ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے از خود ہوٹلوں کی درجہ بندی کی ہے اور اس حساب سے کمروں کے لئے کرائے مختص کی ہے جوکہ ہوٹل مالکان کو کسی بھی صورت قبول نہیں کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے نائب صدرفقیر جان نے کہاکہ اگر ان پر کسی قسم کی ٹیکس لگانے کی کوشش کی گئی تو وہ احتجاج تحریک کا اعلان کرینگے انہوں نے کہاکہ کالام ہوٹل انڈسٹری دہشت گردی، سیلاب اور زلزلوں سے متاثرہے، کالام کے تیرہ پولیں خراب ہے، برف باری میں راستے بند ہوجاتے ہیں مگر اس طرف کسی کی توجہ نہیں ہے، ہوٹل ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہاکہ اب کالام میں ہزاروں کنال زمینیں حکومت مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر سیکشن فور کے زریعے لے رہی ہے جس سے کالام کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اس طرح حکومت نے چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کالام میں زمین کی خریب و فروخت اور رجسٹری پرپابندی عائد کی ہے جوکہ لوگوں کے ساتھ ظلم کے برابر ہے اگر کسی نے دونمبر کی ہے تو حکومت ان کے خلاف سخت اقدامات کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے