پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک)پاک آفغان سرحدی علاقے بغدے و حقدرہ کے مابین کل ہونے والے ناخوشگوار واقعے میں ایک شخص نجم گل (حقدرہ) جان بحق ہوا، جبکہ دو آفراد زخمی ہوئے ہیں ایک شدید زخمی ساجد حسین کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس، انجمن حسینیہ و سیکیوریٹی فورسز کے آفسران نے موقع پر پہنچ کر دونوں جانب فریقین سے مذاکرات کئے اور معاملے کو باہمی بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا طویل کوششوں کے بعد فائر بندی میں کامیاب ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر آمیر نواز کے مطابق فریقین کو گفتگو اور جرگہ پر راضی کرکے فائر بندی کرائی گئی ہے اور آج بروز منگل غیر جانبدارعمائیدین،انتظامیہ، پولیس سیکیوریٹی فورسز نمائندوں کی موجودگی میں فریقین کے مشران کے درمیان جرگہ و گفتگو کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ معاملے کو حل کرلیا جاسکے۔