ہنگو(مانند نیوز ڈیسک)دوابہ میں حالیہ واقعے کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزیدسخت کردئیے گئے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) نے منگل روز تحصیل ٹل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااورسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ہنگو نے تھانہ دوابہ اوراس کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کرکے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پرموجود پولیس کے جوانوں سے ملاقاتیں کی۔تھانہ دوابہ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے عملے کی موجودگی اور سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹل سعادت خان، ایس ایچ اونورمحمدخان اور متعلقہ پولیس افسران کیساتھ ملاقات کے دوران دوابہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئیڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصر کی سرکوبی اوردہشت گردانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے لاکران کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹناجائے۔جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پرسرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز میں مزیدتیزی لانے کیاحکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کیخلاف بھرپورحکمت عملی اوربھرپور قوت سیایکشن لیاجائے۔ اس موقع پر ڈی پی او اکرام اللہ خان نے ڈی ایس پی،ایس ایچ او اورمتعلقہ پولیس اہلکاروں کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ترجائز اختیارات کا استعمال کرکے جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصر کے گردگھیرا تنگ کرکے ان کا قلع قمع کریں۔سیکیورٹی حدشات کے پیش نظر نان رجسٹرڈاوربلانمبرموٹرسائیکلوں،کالے شیشے والی گاڑیوں اورناجائزغیرقانونی اسلحہ کیخلاف کاروائیاں تیزکریں۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ لازمی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کار روائی کی جائیگی۔