ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) سیاسی و سماجی شخصیت اور سابقہ قومی اسمبلی امیدوار حاجی رنگین وزیر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اور عوامی نماٸندے اقتدار میں آکر عوام کواللّٰہ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر ذاتی مفادات کے پیچھے بھاگتے ہیں۔لیکن میں صرف غریب عوام کیلٸے سیاسی میدان میں آیا ہوں۔خدمات کا جیت ہار سے کوٸی تعلق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ہنگو خصوصاً تحصیل کی سڑکیں۔ہسپتالیں۔گلیات و نالیاں کھنڈرات بن گٸے لیکن ہم نے کوٸی خاص تبدیلی نہیں دیکھی۔ان کا مذید کہنا تھا کہ تحصیل ٹل عوام کو گیس۔پانی و بجلی سمیت بہت سے مساٸل کا سامنا ہے۔تفریحی مقامات اورکھیلوں کے میدان نہ ہونے سے ہماری نسلیں تباہی کی طرف جارہی ہے۔رنگین وزیر کا مذید کہنا تھا کہ صرف علاقے کے حقوق کیلٸے سیاسی میدان میں اترا ہوں۔ذاتی لالچ کیبغیر تحصیل ٹل غریب اور بے بس عوام کیلٸے ہر محاذ پرحقوق کی جنگ لڑنے کیلٸے تمام تر تواناٸی اور خود سے مالی تعاون کرونگا۔یہاں تو سیاسی لیڈرشپ اپنا نام اور پیسہ کمانے کیلٸے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔لیکن اب کرپٹ لوگوں کا راستہ ہم عوام کے زور پر روکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل چھپری وزیران میں سپورٹس بورڈکے تعاون سے کرکٹ گراٶنڈ بنانے پر کام ہوگیا ہے آٸندہ ہفتے باقاعدہ گراٶنڈ اور چھپری پریمیر لیگ کا افتتاح کرینگے۔انکا کہناتھا کہ گراٶنڈ کی تعمیر سے پسماندہ اور دوردراز علاقہ چھپری وزیران سمیت پورے خطے کے کھلاڑیوں کو سہولیات کے ساتھ کھیلنے کے مواقع میسر ہونگے۔ان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ تحصیل ٹل جیسے پسماندہ تحصیل پر پڑیگی۔