نوشہرہ(مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود ولئی میں دوبئی پلٹ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل۔دوست قاتل نکلا۔ملزم کا اعتراف جرم۔04-01-2022 کو اسد خان ساکن ولئی کاکا صاحب نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو خالہ زاد سہیل جو کہ دوبئی سے چند روز قبل واپس آیا ہے کل رات کو گھر سے نکلا آج صبح اطلاع ملی کہ لوئے خوڑ ولئی میں اسکو نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کرکیقتل کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے بلال احمد ASP کینٹ کی سربراہی میں ہارون خان SHO کلاں پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کی۔کئی افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔جدید طریقہ تفتیش سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آفان ولد حناوالدین ساکن ولئی کاکاصاحب کو گرفتار کر لیا۔ملزم مقتول کا قریبی دوست تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نیاعتراف جرم کر لیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔