نوشہرہ  (مانند نیوز ڈیسک) کے یوٹیلٹی اسٹوروں پر گزشتہ دو ماہ سے آٹا، گھی اور چینی ناپید ہوگئے ہیں۔جب کہ نوشہرہ کے اوپن مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے عوام  شدید پریشان ہوگئے ہیں۔۔۔ہم نے جب یوٹیلٹی اسٹورز کے منیجروں سے بات کی تو پتہ چلا کہ حکومت کی جانب سے احساس راشن کارڈ کی اجراء تک  چینی گھی اور آٹا کی فراہمی بند ہے جبکہ شہری کہتے ہیں کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے اور گھی کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1650 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک کلو والے گھی کی پیکٹ راتوں رات 400 روپے ہوگئی۔۔۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کرلی گئی ہیں کوئی چیک ان بیلنس نہیں جس کے باعث اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کئے جارہے ہیں۔۔جبکہ حکومت کی جانب سے بھی آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام  شدید ذہنی دباو کے شکارہوگئے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے