سوات(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے, ہماری توجہ صرف عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہمی سمیت ان کی بہتر انداز میں خدمت کرنا ہے, حلقہ پی کے پانچ کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنڑ مینگورہ کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے تاجروں اور عوام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پربعض تاجروں اور عوام نے مختلف مسائل کے نشاندھی کی اور بعض مطالبات پیش کئے جو فضل حکیم خان یوسفزئی نے نوٹ کرتے ہوئے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل سننا ان کا فریضہ ہے، حلقہ پی کے پانچ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میرے مشن کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں، عوامی رابطوں سے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے اور اسی بنا پر مسائل کا جلد حل ممکن ہوپاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد خصوصاً تجار مصروفیات کی وجہ سے ہم تک پہنچ نہیں پاتے اسی لئے وہ خود بازاروں اور عوامی مقامات کا دورہ کرتے ہیں تاکہ مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔