سخاکوٹ(مانند نیوز ڈیسک) سخاکوٹ میں بجلی بلوں میں ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلو س نکالا گیا جس میں تاجربرادری سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔احتجاجی جلوس جس کی قیادت متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمیدخان لالا، جنرل سیکرٹری سلطان زیب، چیئرمین علی رحمان، نائب صدور مولانا شمس الحق، شادمحمد، سخاکوٹ اسلحہ ڈیلرز کے صدر عابد خان، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر حق نواز خان ایڈوکیٹ،قاری عابد اللہ عابد،محمدابراہیم نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ایف پی اے اور مہنگائی کے خلاف نعرے در ج تھے احتجاجی جلوس نے سخاکوٹ بازار میں چکر لگا کر واپسی پر سخاکوٹ میں مین چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمیدخان لالا، جنرل سیکرٹری سلطان زیب، چیئرمین علی رحمان، نائب صدور مولانا شمس الحق، شادمحمد اور حق نواز خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بجلی بلوں میں ایف پی اے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ملاکنڈ میں بجلی پیٹرول اور ایندھن سے نہیں بلکہ پانی سے پیداہورہی ہے اس لئے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمینٹ شامل کرناظلم ہے۔مقررین نے کہا کہ ائندہ ماہ کے بلوں میں ایف پی اے دوبارہ شامل کیا گیاتواسکو جمع نہیں کرینگے اور اسکے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے