دیر لوئر(مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار برائے تحصیل چئیرمین شپ ادینزئی قاضی جلال الدین نے کہا کہ  بلدیاتی الیکشن کے لیے  سپورٹ کرنے پر اہل علاقہ کا مشکور ہوں۔اوچ دیر لوئر کے عوام نے قاضی جلال الدین کو علاقہ کی خدمت کرنے کے لیے  مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔گزشتہ روز اپنے حجرے وطن کور اوچ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے نامزد امیدوار  قاضی جلال الدین نے کہا کہ اوچ کے عوام کا بے حد مشکور ہوں،جنہوں نے مجھے بلدیاتی الیکشن کے لیے تحصیل چئیرمین شپ کے لیے سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔منتخب ہوکر علاقہ کی بلا امتیاز خدمت کریں گے۔اس موقع پر اوچ کے سماجی شخصیت حاجی فضل ربی جان اور دیگر علاقہ مشران بھی موجود تھے۔مشاورتی تقریب سے قاضی فیضان،قاضی عبداللہ نے بھی خطاب کیا۔اہلیان اوچ نے کہا کہ ان شاء اللہ  ہم  متفقہ طور پر قاضی جلال الدین کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے