سوات (مانند نیوز ڈیسک) ینگ سیکرٹریز تحصیل کبل کی تنظیم سازی مکمل،حضرت علی صدر،احسان اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،سیکرٹریز کی فلاح کیلئے  ملکر کام کرنے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق ینگ سیکرٹریز ضلع سوات تحصیل کبل کی سطح پر انتخابات مکمل ہوگئے  جس میں ووٹنگ کے ذریعے حضرت علی صدر،سلیم سیف اللہ نائب صدر،احسان اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔گزشتہ روز کبل سرسینئی سیکرٹری آفس میں ینگ سیکرٹریز ضلع سوات تحصیل کبل کے سطح پر الیکشن ہوا جس میں بڑی تعداد میں ینگ سیکرٹریز نے ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کیاجسمیں صدر،سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ دیگر کابینہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس موقع پر نومنتخب صدر اور دیگر کابینہ نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے اور جس قدر آپ ساتھیوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے تو ہمارے کوشش ہو کے ینگ سیکرٹریز کے جنتے بھی مسائل وہ حل کرینگے۔نومنتخب کابینہ کے اراکین نے عہد کیا کہ انشا ئاللہ آپکے توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ینگ سیکر ٹریز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام وسائل بروئے کار لاکر سیکرٹریز کو انکا حق دلائیں گے  انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ ودیگر وزراء کا تعلق سوات سے ہیں امید ہیں کہ ہمارے مسائل  ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ینگ سیکرٹریز میں ٹائم  سکیل اور تفریق کو ختم کیا جائے  انہوں نے کہا کہ ہمارا یکساں کام اور کیڈر ایک ہے۔ 9اور 11سکیل کی تفریق ختم کیا جائے  ایک جیسا سکیل دیا جائے  بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے