ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو اور اورکزئی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالیں گئیں۔ شرکا نے کشمیریوں سے بھر پور انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام شہروں اور اضلاع کی طرح ضلع ہنگو اور اورکزئی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ریلی ڈی آفس میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اور ڈی پی او کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ہنگو یوتھ اسمبلی، صحافیوں اور سول سوسائٹی نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاہ نے کشمیریوں کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم، ڈی پی او اکرام اللہ خان، سنئیر صحافیوں اسرار احمد اورکزئی، طارق محمود مغل، سی ایم ہنگو یوتھ اسمبلی منظور احمد و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے خون دیکر آزادی کی شمع کو روشن رکھا ہے اور ان کی ہر محاز پر پاکستان حمایت جاری رکھے گا۔ مقررین نے یو این او اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے متعلق اپنی ہی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کرائے اور بھارتی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔