پبی (مانند نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ دہشتگرد منظم ہوچکے ہیں اور آزادانہ کارروائیوں نے ہماری خدشات کو درست ثابت کردیا، ہم چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ وزیرستان سے باجوڑ بلکہ اسلام آباد تک دہشتگرد گروپ منظم ہورہے ہیں۔نوشہرہ میں گذشتہ روز جلوزئی بازار میں شہید پولیس اہلکاروں اے ایس آئی فیاض اور سیدسجادعلی شاہ کی تعزیت کی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ حکومت وقت اور امن کے قیام سے غافل اراکین کو حالات کی نزاکت کا ادراک ہی نہیں۔نوشہرہ جلوزئی میں بیچ آبادی میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا، وزیراعلیٰ محمودخان دو الفاظ کی مذمت تک نہ کرسکا۔پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔پولیس کا مورال بلند رکھنے کیلئے حکومت کو انکی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی کیونکہ وہ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔حکومت کی نااہلی اور غیرسنجیدگی کی وجہ سے پولیس اہلکار، فوج کے جوان اور عوام جانی نقصان اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ہوتا تو آج حالات بہت حد تک بہتر ہوچکے ہوتے۔اگر ایک ملک میں شہریوں کے تحفظ کا ادارہ یعنی پولیس محفوظ نہیں تو عوام خوف میں مبتلا نہیں ہوں گے؟ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کی جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں امن قائم ہو۔اس بار اگر دہشتگردی کی کارروائیاں اسی طرح شروع ہوئی تو بدترین تباہی ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے