دیر (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختونخوا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کی احکامات کے روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر انتظام ”یوم یکجہتی کشمیر” کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخورشید عالم،ضلعی پولیس آفیسر نذیر خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات حاجی بادشاہ زادہ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سکندر خان،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد،بشمول تمام محکموں کے سربراہان ونمائندگان، علاقہ عوام اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے بلا تاخیر حل کی خواہاں ھے اور شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ھے۔مقررین نے پرزور مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے وہاں ظلم وبربریت کا بازار اور معصوم لوگوں کا قتل عام بند کیاجائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ھے اور پورے خطے کے امن کی خاطر مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کی بجائے امن سے چاہتا ھے۔دیر بالا کے عوام نے ہاتھوں میں جھنڈے،پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر لکھا گیا تھا کشمیر ھمارا ھے،کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر میں ظلم وبربریت بند کرو۔ واک کے آخر میں ہندوستان کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گ? اور کشمیر بنے گا پاکستان کے بھر پور انداز میں نعرے لگائے گئے۔آخر میں جنگ کے خاتمے اور امت مسلمہ کے سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے