شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) سابقہ تحصیل امید وار اور عوامی نشنل پارٹی کے رہنما ملک امیر زادہ نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔شمولیتی تقریب کا انعقاد شرینگل کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔تقریب میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سپین خان،مولانا محمد سلام،مولانا مفتی سیف اللہ حقانی،مولانا محمد رشید،الطاف خان اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امیر زادہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دین اسلام کے سربلندی اور غریب عوام کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔اور حقیقی معنوں میں ایک جمہوری پار ٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جمعیت علمائے اسلام میں بغیر کسی لالچ اعلان کیا ہے اور اسی فورم سے عوام کیلئے آواز اٹھاؤنگا۔پار ٹی کے دیگر رہنماؤں نے ان کو جمعیت میں شمولیت پر مبارکباد دی۔اورانہیں ہار پہنائے۔