نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکوڑہ کے حدود میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں ہوئے قتل کا معمہ حل۔ملزم گرفتار۔تفتیش جاری۔31-1-2022کو تھانہ اکوڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی ہے۔موقع پر لاش کی کوئی شناخت نہیں کی جا سکی۔پولیس کی مدعیت میں فوری طور پر مقدمہ درج کرکے مقتول کی شناخت اور ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی گئی۔مقتول کی شناخت مجیب الرحمن ساکن اضاخیل کے نام سے ہوکر پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کیلئے ارشد احمد DSP اکوڑہ کی سربراہی میں حنیف خان SHO اکوڑہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔ملزم نوید ولد رضا علی خان ساکن اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے