نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک نے کہا ہے کہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،غیر جانبدادر اور مثبت صحافت نے نہ صرف عوامی مسائل اجاگر کئے ہیں بلکہ ان مسائل کے حل کے لیے بہترین تجاویز بھی پیش کئے ہیں، تنقید برائے اصلاح قابل برداشت ہے لیکن صحافی تنقید برائے تنقید سے گریز کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب اور نوشہرہ یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب اراکین کابینہ کو مبارک باد دینے کے موقع پر نوشہرہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک کے معاون خصوصی وحید خان،محمد سلیم خان ایڈوکیٹ،افتخار خان ایڈوکیٹ،محمد ولید اختر اور تحریک انصاف کے میڈیا کواڈینیٹر جلال خان بھی موجود تھے، تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشخالی میں آزاد و غیر جانبدار صحافت کاکردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے، مثبت،آزاد وغیر جانبدار صحافت جمہوریت کی بقاء اور جمہوری اداروں کی بالادستی کی علامت سمجھی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں،صحافی برادری بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر نوشہرہ کے عوام کے مسائل اجاگر کرنے کو ترجیح دیں،اس موقع پر پریس کلب کے صدر حافظ تفہیم الرحمان،جنرل سیکرٹری شہنشاہ نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو نوشہرہ پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے،پریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سابق صدر پریس کلب مشتاق پراچہ نے وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک کی میڈیا کالونی اور پریس کلب کے صحافیوں کیلئے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسحاق خان خٹک اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ترقی کے اس سفر میں نئی جان ڈالیں گے