ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ضلع ہنگو کے ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر اور مددگار پولیس کے جوانوں میں باڈی کیمرے تقسیم کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈی پی او آفس ہنگو میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے ٹریفک پولیس، چوکیات اورمددگار پولیس کے اہلکاروں میں باڈی کیمرے تقسیم کئے۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عظمت خان بنگش، انچارج ٹریفک وارڈن ولایت شاہ خان، صحافی برادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پرپی ایس پی آفیسر اکرام اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے بافی کیم کے استعمال اور افادیت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیساتھ آپ کا رویہ انتہائی مہذبانہ، شفیقانہ اوراخلاقی دائرے میں ہونا چاہئیے اور یہ کیمرے روزانہ کی بنیاد پر 8 گھنٹے ریکارڈنگ کرینگے۔ اس ریکارڈنگ کی بنیاد پر ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر پولیس اور مددگار پولیس کی کارکردگی اور رویے کو جانچا اورپرکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد باڈی کیم کو ایک مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیاجائے گا اورٹریفک پولیس سمیت دیگر اورمددگار پولیس کی جو زمہ داریاں ہیں انکی مانیٹرنگ کا کام یہ باڈی کیم کیمرہ کرے گا۔ ڈی پی ا2 اکرام اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبرپختونخواہ پولیس اپنی استعداد کار بڑھانے کیلئے آئی جی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر معظم جاہ انصاری اور آر پی او کوہاٹ طاہرایوب کی کوشیشں لائق ستائش ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ پولیس کوزیادہ سے زیادہ عوامی امنگوں کیمطابق ڈالا جائے۔ اس مقصد کیلئے یہ باڈی کیم دیئے گئے۔ اس میں دوران ڈیوٹی صارفین کیساتھ عوام کیساتھ اور بدوران ڈیوٹی جومختلف قسم کیمعاملات آتے ہیں ان تمام کی ریکارڈنگ بعد میں کنٹرول روم کے زریعے جانچا اور پرکا جائے گا۔