سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عالم زیب خان مدت ملازمت پورا کرنے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے.ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے جانب سے ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عالم زیب خان کے اعزاز میں جاوید اقبال شہید پولیس لاین سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی ایف ار پی ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے کہا کہ ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عالم زیب خان نہایت قابل اور خوش اخلاق افیسر تھے پولیس اور عوام کے لئے کئے گیے ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اپ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ہمارے دلوں سے نہیں محکمہ پولیس اپ کا ہے اور رہے گا ہمارے خدمات اپ کے لیے ہر وقت حاضر رہینگے.تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے