لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی اوشہزادہ عمر عباس بابر کا کل اتوار کو ری پولنگ کے موقع ہرسیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے روانگی سے قبل تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات افسران اور جوانوں کو پولیس لائن میں تفصیلی بریفنگ.ضلعی پولیس سربراہ شہزادہ عمر عباس بابر کا پولیس لائن لکی مروت میں کل 13 فروری کو ری پولنگ کے موقع پر سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تمام ایس ڈی پی اوز پولنگ اسٹیشن کے انچارج اور الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو الیکشن ڈیوٹی روانگی سے قبل الیکشن ڈیوٹی سےمتعلق تفصیلی بریفینگ دی تمام پولنگ اسٹیشنزکے انچارج صاحبان کو اپنے پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، عوام کے ساتھ مہذبانہ طریقے سے پیش آنے ،مشکوک افراد و اشیاء پر کڑی نظر رکھنے اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننے جبکہ موباِئل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی،، اڈی پی او نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گر کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار اپنی محکمانہ ڈیوٹی کے سواالیکشن کے کسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا یا کسی قسم کی شکایت موصول ہوئی تو ان کو بلا تاخیر محکمہ پولیس سے برخاست کیا جائیگا