تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) مست خیل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر طارق عزیز نے حجرہ اقبال خان مست خیل مرحوم چمن کلے تخت بھائی میں مست خیل یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم نو کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے رہبر غازی عمرا خان بابا کی تاریخ کو ایک بار پھر لائیں گے ہم ایک ہو کر اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر ہم ایک ہو گئے تو ہمارے مست خیل قوم کے جتنے بھی زمین یا کوئی اور مسئلے ہونگے وہ حل ہو سکتے ہیں مست خیل قوم جندول کا گڑھ ہے۔  ہم اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں جہاں بھی ہمارے مست خیل قوم کے بھائی رہتے ہیں ہمارے مست خیل یوتھ آرگنائزیشن کے ذریعے ایک کریں گے۔ یہ آرگنائزیشن ایجوکیشن، ہسپتال، تھانہ،تحصیل کے مسئلے ہیں وہ ہم حل کریں گے۔ہمارا مقصد صرف اور صرف اپنے مست خیل قوم کی خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر سیاسی اور سماجی رہنما محمد رزاق مست خیل، ممتاز علی خان مست خیل، کامل سرور مست خیل،  نصراللہ مست خیل اور سمیع اللہ مست خیل نے بھی خطاب کیا۔  انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں پر فخر کرتے ہیں جس نے اپنے مست خیل قوم کے نام کو زندہ کیا اور اپنے مست خیل کے بھائیوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔ اگر ہم ایک ہوں گے تو ہمارے مست خیل قوم سے ایم پی اے،  ایم این اے اور دوسرے شعبوں میں لوگ آئنگے۔ ہمارا  یوتھ آرگنائزیشن کا مقصد اپنے حقوق کو حاصل کرنا ہے ہم کسی کی ذات کے خلاف نہیں ہے ہم غازی عمرا خان بابا کے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے آخری سانس تک اپنے مست خیل قوم کو ایک ہو کر ان کی خدمت کے لیے زندگی وقف کیا تھا۔ جب کہ اس موقع پر سیاسی، سماجی رہنما  اور مست خیل قوم کے رہنما حاجی عبدالرزاق مست خیل، اذکرخان،  فاروق مست خیل، عبد اللہ مست خیل، حسن اقبال مست خیل، احسن قیوم مست خیل، ہارون خان مست خیل، ظاہرشاہ مست خیل، فیاض خان مست خیل، محمد ولی خان مست خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں مست خیل قوم اور علاقہ عمائدین، مست خیل قوم کے باجوڑ، جندول، ثمر باغ کے مشران موجود تھے۔ آخر میں سیاسی اور سماجی اور مست خیل قوم کے رہنما حاجی عبدالرزاق مست خیل آئے۔ ہوئے  تمام مست خیل آرگنائزیشن اور مہمان اور علاقائی عمائدین کا شکریہ ادا کیا آخر میں مست خیل قوم کی اتحاد اور ایک ہونے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے