بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) فارسٹ ڈویژن ملاکنڈکی موسم بہار2022ء کی شجرکاری مہم کا افتتاح صوبائی وزیر آبنوشی شکیل خان نے پودا لگا کردیاسوات موٹر وے کے ملک احمد بابا چکدرہ انٹر چینج پر ہونے والی شجر کاری میں ڈی سی محمد عارف خان یوسفزئی ڈیفنس رجمنٹ کے کرنل زاہد فارسٹ کنزویٹر سوات ریجن گوہر علی داودزئی پی ڈی سوات موٹر وے انجینئر برکت علی اور ڈی ایف او سید لطیف حسین نے بھی پودے لگائے اور تقریب سے خطاب کیاجبکہ سرکاری افسران سماجی سیاسی اور تاجر تنظیموں کے رہنما وں معززین علاقہ طلباء اور سول ڈیفنس کے رضاروں نے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر ڈی سی اور معزز مہمانوں نے اس موقع پر مختلف محکموں کے افسروں و نمائندوں  اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے صوبائی وزیر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارش میں کمی گرمی میں اضا فے اورزمین میں پانی کی سطح مسلسل گرنے سے پورا نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہاہے اسلئے مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ٹین بلین ٹریز سو نا می پروگرام شروع کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اسی پراجیکٹ کے تحت ہماری پچھلی صوبائی حکومت نے ایک ارب پودے لگائے اور اب پورے ملک کیلئے پانچ سال کے دوران دس ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ جنگلات سے ہی ملک وقوم کی معیشت تجارت اور سیاحت وابستہ ہے مہم کی کامیابی کیلئے سرکاری محکموں سمیت سماجی سیاسی وتاجر تنظیموں اور شہریوں پر یکساں ذمہ داری عائد ہو تی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے