دیر (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ دیر لوئیر نے کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 263کاروائیاں کیں جبکہ ایک ایف ا?ئی ا?ر درج کرکیخلاف ورزیوں پر 9 ہزار روپے جرمانے وصول کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداران نے کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لینے کیلئے مختلف بازاروں کا وزٹ کیا اور کورونا ایس اوپیز کے خلاف ورزیوں پرکاروائیاں کی۔ انہوں نے ایس او پیز کیخلاف ورزیوں پرمتعلقہ افراد کیخلاف ایف آئی آر کاٹ کر مقدمات درج کروائے اور ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر مختلف افراد سے جرمانہ بھی وصول کیا۔