چترال (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے تعاون سے سطح سمندر سے تقریباً دس ہزار دو سو انتالیس فٹ کی بلندی پر واقع مڈکلشٹ ویلی میں منعقدہ چار روزہ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول  اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔چار روزہ مڈکلشت سنو فیسٹیول کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر  الاسلام شاہ نے کیا تھا۔تقریب میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ذیشان اصغر، ڈی سی چترال لوئر محمد انور الحق، ڈی پی او میڈم سونیہ شمروز، اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران شامل کے علاوہ کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے بھی شرکت کی۔ فیسٹیول میں سکیئنگ، سنو بورڈنگ، ائس ہاکی، بون فائر، اور ثقافتی موسیقی شامل تھے۔اس موقع پر  سرمائی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کے لئے غیر ملکی،ملکی اور مقامی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر ذادہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء میں اسناد اور ٹرافیز تقسیم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے