سوات (مانند نیوز ڈیسک) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی ضلع سوات کے سیاحتی مقام کالام میں بازار میں ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز اور فوڈ اسٹالز کا معائنہ۔ ناقص صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کا کہنا  ہے کہ سوات میں سیاحتی مقامات پر باقاعدہ انسپکشنز کئے جارہے ہیں تاکہ سیاحوں کو اشیاء خوردونوش سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے سوات میں داخل ہونے والی خوراکی اشیاء کے معائنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام اور تاجر برادری سے تعاون کی اپیل کی تاکہ ضلع میں ملاوٹ اور ناقص خوراکی اشیاء کے استعمال کو روکا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے