مردان (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر واجد علی کنٹرولر امتحانات مردان تعلیمی بورڈ تعینات کردئیے گئے۔ان کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پروفیسر واجد علی نے بطور کنٹرولر مردان بورڈ چارج سنبھال لیا۔ مردان تعلیمی بورڈ میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہوگی نو تعینات کنٹرولر امتحانات کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر واجد علی کو مردان تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر تعینات کردیا۔ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج ناگمان پشاور میں بطور پرنسپل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ پروفیسر واجد علی محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں بطور ایک ماہر منتظم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کا انتخاب درجن بھرافسران کے سخت انٹرویو کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ نوتعینات کنٹرولر مردان تعلیمی بورڈ پروفیسر واجد علی نے گذشتہ روز اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے اور اپنے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تعلیمی بورڈ مردان میں میرٹ کی بالادستی اور شفافیت ترجیح رہے گی۔ بورڈ عملہ طلبہ و والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو تمام تر سہولیات اور بورڈ کے جملہ انتظامات جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ تمام سہولیات آن لائن کردی جائیگی تاکہ طلبہ گھر میں بیٹھ کر تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان پر جن اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے