اضاخیل (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل پولیس نے اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے 02 ملزمان کو دھر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد۔فصیح اللہ ساکن اضاخیل پایان نے 08-02-2022 کو پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں اپنے موٹر سائیکل نمبری 2958/Y ماڈل 2021 (125)پر گاوں جا رہا تھا جب شہباز گڑھی کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے مجھے اسلحہ کی نوک پر روک کر مجھ سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔اسماعیل شاہ خان DSP پبی نے فوری طور پر عبدالساجد خان SHO اضاخیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان رازق قلد چاچاگے اور اسحاق ولد مشتاق ساکن اضاخیل پایان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنا گناہ قبول کر لیا۔نشاندہی پر موٹرسائیکل کی فروختگی رقم، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے