لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو گھبراہٹ اور پریشانی میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی اور مہنگائی سے گھبراہٹ اور پریشانی ہے، اربوں، کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے،یہ ہیں وہ واقعات جن پر ان کو نیند نہیں آتی۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافی کی جانب سے شہبازشریف سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آپ کی سیاسی ملاقاتوں سے گھبراگئے ہیں، اس پر شہبازشریف کا کہنا تھا ان کو گھبراہٹ اور پریشانی میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ہے بلکہ جو ملک کی تباہی کی ہے اور معیشت کی تباہی کی ہے، بیروزگاری اور مہنگائی میں کبھی ملک کی تاریخ میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا اب ہو ا ہے اور پھر قرضوں کے اوپر، قرضے اتنے لئے گئے ہیں کہ جس کی کوئی مثال نہیں ہے۔ کرپشن کے بے پناہ سکینڈل ہیں،چاہے وہ گندم کا ہو، چینی کا ہو، ایل این جی گیس کا ہو، اربوں، کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے،یہ ہیں وہ واقعات جن پر ان کو نیند نہیں آتی۔مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت سب کے ساتھ رابطے ہیں، ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں، اللہ تعالی بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑوائے گا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے