بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرا م کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔یوریا کھاد ڈیلرز کے دکانوں دورہ کرتے ہوئے عوام سے یوریا کی قیمتوں کی پوچھ گچھ کی جو کہ سرکاری ریٹ کے مطابق دیے جارہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلرز کو تنبیہ کیا کہ سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے پر دکانیں سیل اور لائسنس منسوخ کی جائے گااسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کے مختلف دکانوں میں کوالٹی اور معیاد اور صفائے کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ صفائی،کوالٹی اور زائد المعیاد اشیاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی۔