الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شا نگلہ کے ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم ترقیافتہ اقوام کی ترجیح ہوتی ہے اسلئے وہ ترقی کی معراج پر ہیں اور ہمیں بھی اپنی اولین ترجیح تعلیم ہی رکھنی چاہئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کریں اور قوم خوشحال ہو،وہ قو می میں کھبی ترقی نہیں کرسکتے جو تعلیم کے میدان میں پیچھے ہوں اور اس ضمن میں محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی تمام تر مہارتیں استعمال کر کے اس شعبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم شانگلہ کی مردانہ و زنانہ کی ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جسمیں محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ افیسران بالخصوص سب ڈویژن الپوری مردانہ کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹفیکیٹ دئے گئے۔ اجلاس میں ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھا رٹی کے ڈی ایم او محمد ایاز، ڈسٹرکٹ ڈیلیوری ایگزیکٹیو ندیم تاج،ڈی ای او مردانہ محمد اورنگزیب، ڈی ای او زنانہ دلشاد بیگم اور تمام سب ڈویژنل اور سرکل ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی سب سے پہلی ترجیح تعلیم ہے اور اسمیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اسلئے جن افسران کی سرکل اور سب ڈویژن کی سکولوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہے وہ اسٹ ٹھیک کریں۔ انھو ں نے بہترین کارکردگی والے افسران باالخصوص الپوری سب ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا۔ اور تمام افسران جو انعام کے حقدار قرار پائے کو مبارکباد اور شاباش دی۔ انھوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مردانہ شانگلہ محمد اورنگزیب کو بہترین کارکردگی پر خصوصی مبارکباد دی۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے ماہانہ پراگریس رویو کی طویل اجلاس کی صدارت کی اور ہر انڈیکیٹر پر تفصیلی بحث کی اور افسران سے بہتری کیلئے تجاویز طلب کر کے مناسب ہدایات جاری کئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ محمد اورنگزیب، ڈی ڈی ای او زنانہ دلشاد بیگم نے اپنے اپنے محکمہ کی نمائیندگی کی اور تمام فیلڈ افسران، سب ڈویژنل ایجوکیشن افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیلوری ایگزیکٹیو ندیم تاج اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر محمد ایاز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر افسران کو بہترین کارکردگی پرر تعریفی سرٹفیکیٹس دئے گئے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے