پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے دلہ زاک روڈ پر دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی سوزوکی اڈے چلانے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے دلہ زاک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے دکانوں سے باہر سامان رکھنے/ تجاوزات قائم کرنے پر24 دکانداروں کوگرفتار کر لیا جبکہ انھوں نے مزید کارروائی کرتے ہوئے دلزاک روڈ پر غیر قانونی سوزوکی اڈے چلانے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ ان دکانداروں کو بار بار نوٹس دیئے گئے تھے کہ وہ دکانوں سے باہر سامان نہ رکھیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم کے مطابق ان دکانداروں نے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں اور پیدل چلنے والوں کو سخت تکلیف کا سامنا تھا جبکہ اکثر ٹریفک بھی جام رہتی تھی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے تمام انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرنے کی ہدایت کی  اور دکانوں سے باہر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے