بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملاکنڈ نے پیکا آرڈنینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے اظہار رائے اور شہریوں کی زبان بندی کاسیاہ قانون قرار دیا ہے جس کی دور امریت میں بھی مثال نہیں ملتی نون لیگ کے ضلعی صدر سجاد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ آرڈنینس دراصل صحافت و اظہار رائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کے مترداف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے گی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نا اہل تبدیلی سرکار کی ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب مہنگائی بے روزگاری اور ظلم وبے انصافی کے ستائے عوام کو چیخ وپکار سے روک کر ہلاکو خان اور چنگیر خان کے دور کی یاد تازہ کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں منظور کئے گئے کالے آرڈنینس کے ذریعے حکومت اور اس کی پالیسیوں پر تنقید کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے پر پوری مہذب دنیااور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے جگ ہنسائی ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ اگر یہ آرڈنینس اتنا ہی ضروری ہے تو سب سے پہلے وزیر اعظم اور ان کے وزراء کے خلاف اس قانون کے تحت کاروائی کی جائے کیو نکہ اپوزیشن پر تنقید اور الزام تراشی کا ان سے بڑا کوئی ماہر نہیں ہوسکتا انھوں نے لیگی قیادت کی جانب سے آرڈنینس کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے