باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل برنگ کے علاقہ غرشموزی سیری سر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخارعالم کے ہدایت پرضلعی انتظامیہ باجوڑ کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال کی قیادت میں تحصیل برنگ کے علاقہ غرشموزی سیری سر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بلال نصیر، تحصیلدار برنگ عبدالغفور، ٹی ایم او فیاض خان،محکمہ تعلیم، لائیوسٹاک،جنگلات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔جبکہ کئی محکموں کے نمائندے موجود نہ ہونے پر غیر حاضر لگائے گئے۔ اس موقع پر علاقہ کے مشران اور لوگوں نے مسائل کے انبار لگائے۔عوام نے محکمہ تعلیم، واپڈہ اور محکمہ صحت کیخلاف شکایتیں کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال اور دیگر متعلقہ محکموں نے شکایتیں نوٹ کی اور حل کی یقین دہانی کرائی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال نے متعلقہ محکموں کے آفسران پر زور دیا کہ وہ مذکورہ شکایات کا جلد از الہ کریں اور آئندہ کچہری میں رپورٹ پیش کریں۔ انھوں نے محکموں پر زور دیا کہ آئندہ کچہریوں میں محکموں کے سربراہان خود حاضر ہوجائیں۔ اے سی زاہد کمال نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کا گھر کی دہلیز پر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔