شیرینگل (نمائندہ مانند) شرینگل یونیورسٹی میں فارسٹ ڈے منایا گیا۔جامعہ کے انتظامی افسران کی شرکت۔ تفصیلات کی مطابق 22 فروری کو شہید بی بی یونیورسٹی شرینگل اور دیر کوہستان فارسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا۔ تقریب میں جامعہ کے وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان، رجسٹرار بادشاہ حسین، ڈایریکٹر ایٍڈمن ابرار حسین، ڈی ایف او اعجاز الرحمان، ڈی ایف ایم منصور خان سکاوٹ لیڈرز آر ایف او سمیت فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور جامعہ کے انتظامی افسران شریک ہوئے۔ جامعہ میں 50 دیار اور کائل کے درخت لگائے اور 100 پلانٹس تقسیم کئے گئے۔