اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) میں بہار شجر کاری مہم کا افتتاح ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی  نے ڈپٹی کمشنر سکریٹریٹ میں پودا لگاکر بہار شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان ڈے جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال  ذوالفقار احمد تنولی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عرفان الدین، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ربنواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ جنگلات اپر چترال، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، محکمہ زراعت کے نمائندے، محتلف سرکاری اور نجی اداروں کے سربراہان اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر انتظامی آفیسران کے ہمراہ  ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر ا?فس بونی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی، ڈی پی او?فس بونی، اور  اے،کے،ڈی،این پراپرٹی گہلی میں بھی شجرکاری کی اور لوگوں میں پودے بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال  منظور احمد افریدی  نے کہا کی اس سال اپر چترال میں 15لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ عوام سے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے، اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے اور پاکستان کے لئے ایک پودا ضرور لگانے کی بھرپور اپیل کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ اپنے پیارے ملک پاکستان کو ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے پودا لگانے کو اپنا شعار بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے