پبی (مانند نیوزڈیسک ) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ,محکمہ سپورٹس اور محکمہ امور نوجوانان ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام ضلع نوشہرہ میں CSS/PMS کے خواہشمند طلباء و طالبات کی آگاہی اور راہنمائی کیلئے پہلا CSS/PMS سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کی امتحانی ہال میں منعقد کی گ?ی۔ CSS/PMS سیمینار میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کی رجسٹرڈ طلباء و طالبات اور فارغ تحصیل طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میر رضاءاوزگن ڈپٹی کمشنر نوشہرہ(PAS)اور عمر وقار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ(PAS) نے شرکاء کو CSS/PMS کی نصاب, سکریننگ ٹیسٹ, تحریری امتحان اور انٹرویو کے بارے میں تفصیلی راہنمائی دی,اس موقع پر CSS/PMS aspirants نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ سے CSS/PMS کی نصاب, سکریننگ ٹیسٹ, تحریری امتحان اور انٹرویو کے بارے میں سوالات کئے۔ CSS/PMS aspirants نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں اس طرح کی سیشنز کی انعقاد کی امیدکا اظہار کیا۔