جمرود (مانند نیوزڈیسک) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناظم شوری اہل حدیث ضلع خیبر مفتی عبدالجلیل، ترجمان شوری اہل حدیث جمرود نصراللہ سلفی، شیخ عبدالسلام خیبری اور مفتی خلیل الرحمن نے دیگر ساتھیوں سمیت کہا ہیں کہ 27 فروری کو جمرود سپورٹس کمپلیکس میں ختم نبوت کے حوالے سے ایک بڑا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں جید علماء سمیت سیاسی لوگوں کو بھی دعوت دی گئی جبکہ اس اجتماع کی سیکورٹی کے لئے ڈپٹی کمشنر خیبر اور ایس ایچ او جمرود کو درخواست دیئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس اجتماع کا مقصد ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنا ہے کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہے اور اسکے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا۔انھوں نے پورے صوبہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص ضلع خیبر کے عوام کو اس اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے