ٹورنٹو (مانند نیوز ڈیسک) کینیڈا کورونا کی روک تھام کے لیے ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔کینیڈا نے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ انسداد کورونا ویکسین کی تیاری اور اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔کینیڈین ریگولیٹرز نے کہا ہے کہ میڈیکاگو کی دو خوراک کی ویکسین 18 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے لیکن 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کے اثرات اور ثمرات کے بارے میں بہت کم ڈیٹا موجود ہے۔ہربل ویکسین لگانے کا فیصلہ ایک تحقیقاتی مطالعے کے بعد کیا گیا۔ یہ مطالعہ 24 ہزار بالغوں پر مبنی تھا۔ جس میں معلوم ہوا کہ کورونا کو روکنے میں یہ ویکسین 71 فیصد موثر ہے۔مگر یہ تفصیل کورونا کی اومیکرون شکل کے ظاہر ہونے سے پہلے سامنے آئی تھی۔میڈیکاگو پودوں کو زندہ فیکٹریوں کے طور پر وائرس نما ذرات اگانے کے لیے استعمال کرتا ہے جو وائرس کو کوٹ کرنے والے سپائیکی پروٹین کی نقل کرتا ہے۔پودوں کے پتوں سے ذرات کو نکال کر صاف کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں تیار کردہ قوت مدافعت بڑھانے والا کیمیکل بھی انجکشن میں شامل کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے