راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاری کردہ نغمہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا ہے اور یہ نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔ گانے کی عکس بندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی۔ ترانے میں 2019 کے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستان کے شاہینوں نے تین سال قبل اس وقت بھارت کے نام نہاد سورماؤں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی جب بھارتی پائلٹوں نے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کی تھی۔بھارتی پائلٹوں کی اس کوشش میں ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے تباہ ہونے والے جنگی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پاکستانی حدود میں گرا۔پاکستان کے شاہینوں نے پائلٹ کو چائے پلائی جو فنٹاسٹک ٹی کے نام سے مشہور ہوئی جبکہ پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے