اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد  خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ناتھن لیون،جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، مچل سٹارک اور دیگر شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12مارچ سے کراچی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے