ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روسی پولیس نے ملک کے کئی شہروں میں جنگ کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی شہری حقوق کی تنظیموں کے مطابق بعض گرفتار شدگان کو قانونی مدد مہیا کی گئی۔ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔دوسری جانب روس کے ہم سایہ ملک جارجیا میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت تبلیسی میں روس کے خلاف پابندیاں نافذ نہ کرنے پر اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔دنیا بھر کے مختلف ممالک میں روسی صدر اور روسی حملے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے