نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور مچا رہیہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے یہ عالمی مہنگائی ہے کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی جب دنیا کھل گئی تو دنیا بھر میں رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھ گئی جس کے باعث مہنگائی آگء پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگیا 62بیرل کا پٹرول 106ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تو عالمی سطح پر کوئی ہمیں مفت تیل نہی دیتا ہم نے پٹرول پر سے سارے ٹیکس ہٹا دئے لیکن پھر عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں بڑھنانی پڑی چالیس سال سے ملک کو لوٹنے والے کرسی عمران خان کا نا لائق کہہ رہیہیں یہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہیہیں ان کرسی چوروں نے آء ایم ایف سے اربوں کھربوں ڈالر کے قرضے لئے آء ایم ایف سے مجبوراً ہم قرضے لینے گئے ان چوروں کے سود اور قرضوں کی قسطیں ہمیں ادا کر رہیہیں ان چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگی ڈھائی ں سال سے عمران خان کو ہٹانے کی ڈگڈگی بجا کر اپنے کارکنوں کو دھوکہ دے رہیہیں میں سن چوروں کو نزدیک سے جانتا ہوں، دریں اثنا وزیرِ دفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں مصروف ترین دن گزارا انہوں نے مختلف جلسوں سے خطاب کیا اور غمی خوشی کی تقریبات میں شرکت کی