ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان (PSP) کاانسداد پولیو مہم کے پہلے روز ہنگو شہر کے مختلف ایریاز  کادورہ۔ڈی پی او نے مین شاہراہ پرواقع پولیس پوسٹوں بگٹو اور پی ٹی سی پھاٹک کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیوکیقطرے پلاکرانسداد پولیو مہم میں حصہ بھی لیا۔پی ایس پی افیسر اکرام اللہ خان  نے دورے کیدوران پولیو مہم کیلئے کئیگئے سیکیورٹی انتظامات کے لئے حکمت عملی اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا اورشہربھرمیں جاری  انسدادپولیو ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی کی۔ڈی پی او اکرام اللہ خان نے پولیوورکرز اوران کی سیکیورٹی ڈیوٹی  پرتعینات  پولیس  اہکاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کوسیکیورٹی امور سے متعلق مناسب ہدایات بھی  جاری کرتے ہوئے  انہیں ہمہ وقت چوکنا اور الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔انہوں نیسرکلز ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزکوپولیوٹیموں کی فیلڈسیواپسی تک علاقیمیں موثرپٹرولنگ  اور بذات خودنگرانی کرنیکی بھی  ہدایات دیں۔ڈی پی او اکرام اللہ خان نیمیڈیا کے تواسط سے والدین،عوام اورشہریوں سے اپیل ہے کہ وہ انسدادپولیو مہم میں پولیو ٹیموں اورسیکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کوپولیو سے بچانے اورپاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ہنگو پولیس پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے  تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے