نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) کے علاقے ڈاگ اسماعیل خیل میں پٹواریوں نے یتیموں،بیواوں اوربے سہارا لوگوں کی ملکیتی اور شاملاتی اراضی کا ریکارڈ بگاڑ کر قبضہ مافیا کے نام کردیا، ڈی پی او نوشہرہ کے واضح احکامات کے باوجود مقامی پولیس قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہی ہے، مقامی شہریوں نے معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی، وزیر اعظم، وزیر دفاع پرویزخان خٹک، انسپکٹر جنرل پولیس اور جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،اس سلسلے میں ڈاگ اسمعیل خیل ضلع نوشہرہ کے رہائشی یونس شاہ ولد نصر الوہاب نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاگ اسمعیل خیل میں لینڈ قبضہ مافیا گروہ عظمت علی ولد محمد علی،،عبد الزمان ولد حاجی گل رحمان،نور اسلام ولد حاجی گل رحمان،عامر ولد عبد الزمان اور شمس ولد واقف شاہ ساکنان ڈاگ اسمعیل خیل نے ایک ہزار کنال سے زائد یتیموں،بیواوں اور بے سہارا لوگوں کی ملکیتی و شاملاتی اراضی خسرہ جات نمبر 791تا 801 پر قابض ہوکر وہی زمینیں سٹامپ پیپر زپر فروخت کرکے دوسروں کی حق تلفی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان قبضہ مافیا میں عبد الزمان جو کہ خود کو خسرہ نمبر 420میں ملکیت ظاہر کرہا ہے جو کہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں،کیونکہ انہی خسرہ جات میں سے کوئی پدری مالک بھی نہیں انہوں نے کہا کہ صائم اختر ولد نور الوہاب نے اس تمام جعلسازی اور سادہ لوح عوام کو لوٹنے اور دھوکہ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جعلی انتقالات کی کتاب بنائی ہوئی ہیں جس کا محکمہ مال میں کسی قسم کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں جبکہ لیند قبضہ مافیاانہی خسرہ جات میں سے اراضی خریدنے والوں کو دھوکہ دیکر پرائی زمینیں فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی بار اعلی حکام کو درخواستیں دی جن میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ،ڈی پی او نوشہرہ کو درخواستیں دیں جس پر ڈی پی او نوشہرہ نے ڈی ایس پی سرکل پبی کو کاروائی کرنے کے لیے احکامات جار کیے لیکن مقامی تھانہ کے ایس ایچ او اور دیگر عملہ نے لینڈ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزا ں ہیں،انہوں نے معروف مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی، وزیر اعظم، وزیر دفاع پرویزخان خٹک، انسپکٹر جنرل پولیس اور جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک سے فوری نوٹس لینے اور قبضہ مافیا سے قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری ہزاروں کنال ملکیتی و شاملاتی اراضی کا قبضہ واگزار نہ کرایا گیا تو ہم احتجاجاًسڑکوں پر نکلے گے اگر پھر بھی ہماری داد رسی نہ ہوئی اور ہماری زمینوں کا قبضہ واگزار نہ کرایا گے توہم مجبوراًاپنے اہل و عیال و عزیز و اقارب کے ہمراہ ملک بدری کا اعلان کردینگے