نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی۔پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے 05 ملزمان گرفتار۔07 عدد کلاشنکوف،05 عدد پستول اور ایک سینکڑوں کارتوس برآمد۔رامین خان SHOنوشہرہ کینٹ کو اطلاع ملی کہ چند افراد حکیم آباد میں پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی نیت سے بامسلح موجود ہیں۔ ان کی موجودگی سے کوئی بھی ناخوشگوار وقوعہ رونماہوسکتاہے۔رامین خان پولیس نفری کو ہمراہ لیکر فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حکمت عملی سے 05 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔ملزمان سہیل،طفیل،عباس پسران فضل سبحان،خیر محمد ولد صالح محمد ساکنان ہوتی خیل نوشہرہ کلاں اور جوہر علی ولد سجاد ساکن رشکئی  کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 07 عدد کلاشنکوف،05 عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹرکر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس قبضہ مافیا کیخلاف سرگرم عمل ہے۔کسی ظلم کو مظلوم کا حق چھینے کی اجازت نہیں۔مظلوم کا حق ضبط کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے