ٹنڈو محمد خان (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کو بھگانیاور پاکستان کو بچانیکا وقت آگیا ہے۔ پی پی پی کا وفاقی حکومت کے خلاف  عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، لانگ مارچ کے شرکا نے پیر کو دوسرے روز ٹنڈو محمد خان سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جم غفیر شرکا سے جذباتی خطاب کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کوحقوق دلانے کے مقصد اور جدوجہد کیلئے نکلے ہیں، انشاللہ یہ عوامی مارچ کامیاب رہے گا۔بلاول بھٹو نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ٹنڈومحمد خان والو کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اگر تبدیلی نہیں آئی تو وقت آگیا کہ ہم نے سلیکٹڈ کو بھگانا ہے، ہم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھگانا اور پاکستان بچاناہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عام آدمی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہاہے، آج ایک بار پھر عوام مشکل میں،کسان اور مزدورپریشان ہیں، آپ نے پاکستان کے غریب عوام کو مشکل سے نکالنا ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مساوات ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام، شہادت ہماری منزل ہے، ہمارا منشور، نظریہ وہی ہے جو قائد عوام اوربینظیر بھٹونیدیاتھا، پی پی کے جیالوں نے ہر دور کے آمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اب سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھی گھر بھیج کر دم لیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے