کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی پولش بارڈر کے قریب منتقل ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی دارلحکومت کیف سے پولش سرحد کے قریبی شہر لاوف منتقل ہوئے۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے مشیر نے ایک بیان کے ذریعے اپیل کی ہے کہ یوکرین کو فوری طور پر فوجی امداد چاہئے۔دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روسی افواج نے کئی بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا ہے اور کیف کا گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے روس کے خلاف یوکرینی جنگجوؤں کو مسلح کرنے کا عمل دسمبر سے جاری ہے۔